محمود اچکزئی کی تقریر کو قابل شرم قرار دے دیا

لاہور(پی این آئی)محمود اچکزئی کی تقریر کو قابل شرم قرار دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی کی تقریر کو قابل مذمت اور قابل شرم قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی سیاسی کمزوریوں کا ملبا اداروں پر پھینکنا چاہتے ہیں۔ایک شخص اسی اسمبلی میں بیٹھ کر کہتا تھا کہ سب کو جیلوں میں بند کردوں گا ، اسی شخص کی جماعت نے 9 مئی کے حملے کیے ، 9 مئی والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج دھاندلی کا رونا رونے والے 2018 میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ، دُہرے معیار اور منافقت کی انتہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جیت کا جشن مناتی ہے اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی کے الزامات لگاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close