لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق بڑا حکم

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم دیدیا ۔ عدالت نےپراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضانہ بی بی کی درخواست پر کمر عمر بچیوں کی شادی سے متعلق تین صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین یونین کونسل فوری طور پر کمر عمر بچیوں کا نکاح کینسل کرے گا۔ اگر کوئی کمر عمر شادی رجسڑڈ ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ پر اسکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق چالانوں کی تیاری کے حوالے سے سہولت سینٹر قائم کردیئے ہیں ۔عدالتی حکم میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بہت سے ایسے مسائل ہیں جن کا تدارک ضروری ہے لہٰذا پراسکیوٹر جنرل پنجاب چار مارچ کو بطور کمیٹی کے سربراہ اجلاس کی صدارت کریں ۔تحریری حکم کے مطابق آئی جی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی شرکت کو یقینی بنائیں اور آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں