سینئیرلیگی رہنمانے اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں محاذآرائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد خطاب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پرنارووال اسپورٹس کمپلکس کے فنڈزجاری کرنےپرمقدمہ بنایا گیاایوان میں محاذآرائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے،اپوزیشن کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دوست سانحہ اے پی ایس کےوقت دھرنا دیےبیٹھے تھے،سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا،ہم نے دہشتگردی اورتوانائی بحران پراجتماعی دانش سےقابوپایا، انتخابی عمل سےنکل چکےہیں،اب عوام کےمسائل حل کرناہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close