اسلام آباد (پی این آئی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہائی خطرناک حالات سے گزررہا ہے۔ ملک کی سیاست یہ ہوگئی ہے کہ جو بکتا ہے وہ وفادار ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ ہاؤس پاکستان کے22کروڑعوام کانمائندہ ہے مگر کچھ لوگ اس ایوان کو بکرا منڈی بناناچاہتے ہیں۔محمود اچکزئی نے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیلپزپارٹی کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتوں کے قانونی ماہرین بیٹھ کر ایک قرار داد تیار کرے جس میں ایوان کی طرف سے یہ فیصلہ ہوگا کہ سیاست میں اداروں کا کوئی رول نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی داخلی و اندرونی سیاست کا چشمہ ہوگی اور جو جج، سیاسی کارکن، سیاسی لیڈر ہمارے اس آئین کا احترام کرتا ہے، اسے سلیوٹ کرتے ہیں۔ جن جن ججز نے آئین کا دفاع کرتے ہوئے مارشل لا کاساتھ نہیں دیا وہ ہمارے ہیروز ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں