پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سمیت قومی اسمبلی کی 225 نشستیں حاصل ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے ساتھ ایوان میں ہماری تعداد 225 بنتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ آج ایوان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ ہوا، ایاز صادق نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے ساتھ ہماری ایوان میں تعداد 225 بنتی ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چور ہیں، ہم نے اسپیکر کے انتخاب کے وقت احتجاج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close