جنہوں نے ووٹ نہیں دیا انہیں رمضان پیکج دیا جائیگا یا نہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سوال اور تنقید کرنیوالے کرتےرہیں، سیاسی حکومت پرالزام تراشی آسان ہے،جنہوں نےووٹ نہیں دیاوہ بھی انسان ہیں،رمضان پیکیج سب کوملےگا، رمضان بازارمیں شفافیت اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رمضان پیکیج کی تیاری اور ترسیل کے طریقہ کار کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے رمضان بازار میں شفافیت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہاکہ میراکوئی فیورٹ نہیں،اللہ تعالیٰ کواور اس کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، کرپشن کاداغ برداشت نہیں ہوگا،رمضان پیکیج کی ترسیل شفاف کی جائے۔رمضان پیکیج کی تقسیم کے مکمل پراسیس کی ویڈیوز بنائی جائیں،مجھے اور چیف سیکرٹری کے دفتر میں بھجوائی جائے،رمضان پیکیج کی تقسیم کے وقت بغیر اطلاع کئے سرپرائز وزٹ کروں گی۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے میں مجھے پورے پنجاب کی صفائی چاہیے،چاہے وہ شہری علاقہ ہو یا دیہاتی،چیک کروانے کے طریقے جانتی ہوں،صفائی چیک کروں گی۔

کوئی سڑک،محلہ،گلی،گاؤں اورگراؤنڈ ایسی نہ رہے جہاں صفائی نہ ہو،یہ میری سختی سے ہدایت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ صفائی صرف نام کی نہ ہوبلکہ حقیقی طور پر ہونی چاہیے۔خراب سیوریج اور ڈرینج کے مسائل حل کریں۔سڑکوں پرکھڈے اور گڑھے ختم کئے جائیں تاکہ خوبصورتی بحال ہو۔3دن بعد ہنگامی دورے شروع کر دوں گی،لاہور کی کسی گلی میں گڑھے نظر نہ آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close