9مارچ تک سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں

سوات (پی این آئی) حکومت خیبر پختونخوا نے سوات میں 9 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات میں یکم سے 9 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، 95 سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں سکولوں میں چھٹیوں کی وجہ موسم کی شدت بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close