عمران خان کی ضمانتیں کنفرم

لاہور(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت 4مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کردیں۔

؎انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی .عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں،عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close