پولیس جھوٹی ایف آئی آرز ختم کرے یا پھر ۔۔۔ گنڈاپور نے خبردار کر دیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لیے جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے تاکہ سچ سب کے سامنے آ جائے۔۔۔۔ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے صوبائی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات سے کس کو فائدہ ہوا یہ پتا لگانا چاہیے، مجھ سمیت پی ٹی آئی کے تمام ورکرز پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ میں گھر پرتھا اور میرے اوپر ایک ہی وقت 9 مقدمات درج ہوئے۔۔۔۔۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک ہفتے کے اندر بغیر ثبوتوں کے تمام ایف آئی آر ختم کرے ۔۔۔۔۔ پولیس کو کہتا ہوں اپنی اصلاح کرے ورنہ سزا کے لئے تیار ہو جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں