عمران خان کے بچپن کا دوست اہم ترین منصب پر فائز ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے سپیکر سردار ایاز صادق مسلم لیگ نواز میں آنے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن تھے اور ان کو پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا۔۔۔۔ پھر ایک وقت آیا کہ ایاز صادق نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہا اور نواز لیگ میں شامل ہونے کے بعد لاہور سے اپنی سابقہ پارٹی کے سربراہ اور کالج کے دوست عمراں خان کے خلاف نہ صرف الیکشن لڑا بلکہ انہیں شکست دے کر اسمبلی کے سپیکر بنے۔۔۔۔۔

ان کی اسی نشست سے کامیابی کو عمران خان نے چیلنج کیا اور اس انتخاب کو کالعدم کروا کر ان کی رکنیت منسوخ کروائی تاہم ایاز صادق یہ نشست دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close