کس سیاسی مفرور کو ڈیسک بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)کس سیاسی مفرور کو ڈیسک بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا؟ ۔۔۔۔۔۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر عون عباس نے کہا کہ شبلی فراز اصول پر کھڑے ہیں، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے ایوان میں نہیں آتے۔سینیٹر عون عباس نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز 9 ماہ سے ایوان میں نہیں آئے، کسی شخص نے نہیں پوچھا کہ شبلی فراز کہاں مفرور ہے۔عون عباس نے مزید کہا کہ شبلی فراز ایک سیاسی مفرور کے طور پر ایوان میں نہیں آ رہے، احمد فراز کا بیٹا کیوں ایوان میں نہیں آتا یہ کسی نے نہیں پوچھا۔

انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی ارکان 30 سیکنڈ ڈیسک بجا کر شبلی فراز کو خراج تحسین پیش کریں جس پر ممبرز پی ٹی آئی نے ایوان میں شبلی فراز کے لیے ڈیسک بجائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close