اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی ووٹنگ کا بائیکاٹ، ایاز صادق کی کوششیں رنگ لے آئیں

اسلام آاباد(پی این آئی)اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی ووٹنگ کا بائیکاٹ، ایاز صادق کی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم ایاز صادق نے انہیں منا لیا۔مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار سردار ایاز صادق ایم کیوایم رہنماؤں کو منانے کے لیے کمیٹی روم پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم رہنماؤں اور ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان کمیٹی روم نمبر 2 میں مذاکرات ہوئے۔مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے درمیان آئینی ترمیم پر معاہدہ ہو گیا۔ن لیگ اور ایم کیو ایم میں آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو دیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں