ایم این اے بن گیا ہوں، یہی اللّٰہ کا فضل ہے

لاہور(پی این آئی) ایم این اے بن گیا ہوں، یہی اللّٰہ کا فضل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے بن گیا ہوں، یہی اللّٰہ کا فضل ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ابھی ووٹ گنے نہیں کہ اسپیکر کو کتنے ووٹ ملیں گے۔۔۔۔۔۔۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ وزیر دفاع بن رہے ہیں یا وزیر خارجہ؟اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تو ایم این اے بن گیا ہوں یہی اللّٰہ کا فضل ہے۔

ایک اور صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نہیں مان رہے، کہاں مسئلہ ہے؟ اس پر رکنِ قومی اسمبلی خواجہ آصف نے صحافی کو جواب دیا کہ آپ منالیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close