قیدی نمبر 804 کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے، پی ٹی آئی رہنما کی للکار

اسلام آباد(پی این آئی)قیدی نمبر 804 کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے، پی ٹی آئی رہنما کی للکار۔۔۔۔۔۔۔۔تحریکِ انصاف کے سینئر سیاسی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس ایوان میں اجنبی لوگ موجود ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو جعلی مینڈیٹ پر ایوان میں آئے ہیں، قیدی نمبر 804 کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمر ایوب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب قومی اسمبلی میں بے ضابطگیاں ہوں گی تو نعروں سے گلا خراب تو ہوگا، گلا خراب ہو یا کٹ جائے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں اس وقت فارم 47 کی وجہ سے اجنبی موجود ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، اسپیکر کے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، جناب اسپیکر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں۔عمر ایوب کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔اس پر اسپیکر قومی اسبملی نے کہا کہ آپ لوگ احتجاج کریں لیکن ایوان کی کارروائی بھی چلنے دیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close