وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیڈ لائن دیدی

لاہور( پی این آئی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دسمبر تک راولپنڈی رنگ روڈ ورک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تراھیا کے مقام پر راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو نیسپاک، پی ایم یو اور ایف ڈبلیواو حکام نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ ستمبر 2023ء میں شروع ہوا، فروری 2025ء تک تمام تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ 38.3 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے راستے میں موجود سٹرکچرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ رائٹ آف دی وے میں آنے والی یوٹیلیٹی سروسز کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر24 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر پانچ انٹر چینجز، 11 اوور پاس، 2 ریور،6 نالے، 1 ریلوے برج جبکہ 15 سب وے اور 53 کیلوریز بنائے جائیں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر ایک ریسٹ ایریا بھی بنے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ راولپنڈی عوام کی آمدورفت میں آسانی کے لیے ناگزیر ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر بننے والے انڈسٹریل زونز راولپنڈی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انڈسٹریل زونز بننے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ راولپنڈی رنگ روڈکی تکمیل کے لئے دو سال کا وقت مقرر ہے، ڈیڈلائن سے قبل مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح کے اہم ترین منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔ رنگ روڈ پراجیکٹ پر دن رات کام جاری،مقرر کردہ مدت سے پہلے مکمل کریں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں تعمیراتی معیار ہر صورت یقینی بنا یا جائیگا،کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ انٹر چینج کے نام متعلقہ گاؤں کے نام سے منسوب کیے جائیں۔ سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب،، ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں