2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

لاہور(پی این آئی) صوبائی دارلحکومت لاہور میں میلہ چراغاں کی مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، دو مارچ کو ضلع لاہور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور ذیلی دفاترز میں مقامی تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں 2 مارچ بروز ہفتہ کو ضلعی سطح پر نجی و تعلیمی اداروں میں میلہ چراغاں کی مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ویلفیئر ونگ کی جانب سے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ چھٹی کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ کی سطح پر ملازمین پر نہیں ہوگا، لیکن ان کے نیچے کام کرنے والے ذیلی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہےکہ سالانہ عرس شاہ حسین المعروف میلہ چراغاں پر لاہور میں ہر سال مقامی تعطیل کی جاتی ہے، یہ چھٹی مارچ کے آخری ہفتے میں ہفتے کے روز کی جاتی ہے، لیکن اس بار رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر قبل ازوقت میلہ چراغاں کا انعقاد کیا جاریا ہے۔ جس کے باعث مقامی تعطیل بھی 2 مارچ کو کی جارہی ہے۔

میلہ چراغاں کو پنجاب میں ثقافت کے اعتبار سے بڑی تقریب سمجھا جاتا ہے۔ دوسیر جانب سندھ بھر میں “رین ایمرجنسی” نافذ کردی گئی ہے اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ شہر میں دوپہر کے بعد تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر سمیت خود مختار، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنوں اور لوکل کونسلوں میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ کو مذکورہ بالا نوعیت کے تمام دفاتر کے اوقات کار دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی شعبے کے اداروں پر بھی ہوگا۔ جبکہ تعلیمی اداروں کیلئے کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، یوں تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں “رین ایمرجنسی” نافذ کر کے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا ہے۔ کراچی میں رین ایمرجنسی کے پیش نظر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میںآج بروز جمعہ کوآدھے دن کی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، اسپتالوں، واٹر بورڈ، کراچی الیکٹرک (کے ای)اور کنٹونمنٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی سندھ نے یہ فیصلہ بارش کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعلی ہاس میں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close