امیر بالاج قتل کیس میں ایک اور حملہ آور گرفتار۔۔کون نکلا؟

لاہور (پی این آئی) امیر بالاج ٹیپوقتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے مقتول پرحملہ کے لئے آنے والا دوسرے حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے دو شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے، امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنے والے دوسرے حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے، ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا، دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کرگئے ۔پولیس نے تحقیقات کے بعد امیر بالاج ٹیپو کے گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close