تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی نگراں حکومت نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سکول نئے حکم کے مطابق 7 مارچ تک بند رہیں گے۔موسم سرما کی چھٹیاں یکم مارچ تک تھیں ،لیکن اب طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے 7 مارچ تک بند رہیں گے ۔سکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ کا اضافہ حالیہ بارشوں کے سبب کیا گیا ہے۔ کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں نے صوبہ کے کئی علاقوں میں کاروبارِ حیات منجمد کر ڈالا ہے۔ بارش مزید کئی روز جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close