وزیراعظم کا انتخاب، پی ٹی آئی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن سے ووٹ مانگ لیا

اسلام آباد (پی این آئی)سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےعمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا صاحب مان جائیں گے؟جس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ ووٹ مانگنا میرا کام ہے، ہم سپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا بانی چیئرمین کو پتہ ہے کہ آپ فضل الرحمان سے ملاقات کررہے ہیں؟جس پر عمر ایوب بولے ’کیوں نہیں پتہ‘۔عمر ایوب کے علاوہ اسد قیصر اور جنید اکبر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔دوسری جانب اسد قیصرنے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور حامد خان بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی وفد نے پی کے میپ سے پارٹی امیدوار کیلئے اسمبلی میں ووٹ دینے کی درخواست کی، جس پر محمود اچکزئی نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آگاہ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close