اسلام آباد(پی این آئی)صحافی اسد طور کی وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسد طور بھوک ہڑتال پر ہیں اور انکی حالت تیزی سے خراب ہورہی ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم پر ملاقات کے بعد اسد طور کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ اسد طور سے ججز کی توہین سے متعلق کوئی سوال نہیں ہوا۔انہوں نے کہا ’صرف پوچھا جارہا ہے کہ فلاں فلاں سے متعلق وی لاگ کیوں کیا؟ پرچی پر لکھے سوال کیے جارہے ہیں۔‘دوسری جانب وکیل ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ تمام تر تفتیش کا ججز کی توہین سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسد طور پر اکاؤنٹ کے پاس ورڈ اور صحافتی ذرائع بتانے کےلیے زور ڈالا جارہا ہے۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اسد علی طور بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد طور کی والدہ سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں