قوم سے معافی مانگیں اور استعفٰی دیں، سراج الحق کا مطالبہ

کراچی(پی این آئی)قوم سے معافی مانگیں اور استعفٰی دیں، سراج الحق کا مطالبہ۔۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں۔ جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب تو ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ شفاف الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن قوم کے جمہوری حقوق کی حفاظت میں ناکام ہو گیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جمہوری نظام مستحکم نہ ہو تو معیشت بھی بہتر نہیں ہو سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کا نظام آئی ایم ایف پر چھوڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں