اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پرانی روایتوں کو ختم کرنا ہو گا، مریم نواز کے خلاف بھی غیر قانونی کارروائی ہوئی تو میں پہلے آواز اٹھاؤں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف برداری سےپہلے ہم نے قانون کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائی، ابھی یہ شروعات ہے، بعد میں اس سے بھی زیادہ احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ظلم کا بدلہ لیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ لوگ اٹھائیں تو چپ ہو جائیں، جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ ہم ایوان میں جائیں، آپ نے ہمیں 9 مئی کا دہشتگرد کہا،عوام نے دو تہائی سے جتوایا، اس وقت سارا نظام عدل داؤ پر لگایا ہوا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری اصل جنگ آج سے شروع ہے، ہم بے گناہ اسیروں اور نا انصافیوں پر چپ نہیں رہیں گے، اب ہم تمام اسمبلیوں میں ان لوگوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنا بند کرنا ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں