خواجہ آصف نے اسمبلی میں گھڑی لہرا دی، پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)خواجہ آصف نے اسمبلی میں گھڑی لہرا دی، پھر کیا ہوا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر سے قبل چور چور کے نعرے لگ گئے، اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، ایوان مچھلی بازار بن گیا، خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی۔جمشید دستی نے کہا کہ یہ تو ووٹ چور ہیں ،خود چوری کر کے آئے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے خاموش رہنے کی اپیل کی اورکہا کہ سننے کا حوصلہ رکھیں۔

اسپیکر نے جمشید دستی سے کہا کہ دستی صاحب پلیز آپ بیٹھ جائیں۔ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، جن صاحب نے مخصوص نشستوں کی لسٹ دینی تھی نہیں دی۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شور اس لیے مچا رہے ہیں کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوان میں گھڑی لہرا دی۔خواجہ آصف کو بولنے کا موقع دینے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد لکھ کر دے چکی ہے کہ ہمیں کوئی مخصوص نشست نہیں چاہیے۔اس کے ساتھ ہی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم مارچ صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close