نور عالم کا حکومت کا ساتھ نہ دینے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)نور عالم کا حکومت کا ساتھ نہ دینے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہم ہیں حکومت میں نہیں بیٹھیں گے، اپوزیشن میں آواز اٹھانی آتی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور عالم نے کہا کہ ہم فرد واحد کے لیے نہیں ملک کے لیےلڑتے ہیں اور عوام کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، پہلے بھی عوام کے لیے آواز اٹھائی اب بھی اٹھائیں گے۔نور عالم کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہو، امن و امان ہو یا رائلٹی کی بات ہو، آواز اٹھائیں گے، ملک کی بات ہو یا اداروں کے لیے بات ہو سب کریں گے،

اسمبلی میں آئیں لیکن احتجاج کا طریقہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہم سب کو کرنا چاہیے، پاکستان کی سیاست میں آئی ایم ایف باہر کے ممالک کو ملوث کرتے ہیں، اندرونی معاملات امریکا اور آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کو احتجاج کرنا چاہیے، عوام کو اپنے ان ارکان قومی اسمبلی سے پوچھنا چاہیے باہر ممالک کو کیسے خطوط لکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close