دعوت نامے منسوخ کر دیئے گئے

اسلام آباد(پی ٰآئی)دعوت نامے منسوخ کر دیئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کر دیے گئے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کیے جانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیٹرز گیلری کے کارڈ سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نو منتخب ممبرانِ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

واضح رہے کہ آج 16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہو رہا ہے۔آج کے اجلاس میں نو منتخب اراکینِ قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط کریں گے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close