جعلی رسیدوں کا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)جعلی رسیدوں کا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق حکم جاری۔۔۔۔۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 کیسز اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانتوں کی درخواستوں پر جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی آن لائن حاضری لگی نہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔

۔وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا آرڈر کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدالت پروڈکشن سے متعلق معلوم نہیں۔جج نے سوال کیا کہ کیا جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو چکے؟تفتیشی افسر تھانہ کوہسار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مقدمے میں شاملِ تفتیش ہو چکے۔وکیل صفائی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر صبح ساڑھے 8 بجے درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں