سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو اہم مشورہ دیدیا

کراچی(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں مل چکیں اس پر صبر شکر کریں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ کیونکہ قانونی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں اور سیٹیں بنتی بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ محفوظ فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جیسا میں نے کہا فارم 45 میں چھولے کھائیں اور پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے، کیوں کہ ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close