ن لیگ کے اتحادیوں کا حکومت سازی سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں نے اقتدار میں آکر مل کرچلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم،اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے امیدوار کو سپورٹ کریں گے،ہم نئی حکومت میں ایمانداری سے کرداراداکریں گے۔

مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ تمام ارکان کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین،صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان اور عون چوہدری ،صادق سنجرانی، خالد مگسی اور ایم کیو ایم کے کنوینرایم کیوایم خالدمقبول صدیقی پارٹی ارکان کےہمراہ شریک ہوئے۔مسلم لیگ کی اتحادی جماعتوں کے نومنتخب ارکان اسمبلی نےآصف زرداری کو صدر اور شہبازشریف کو وزیر اعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close