تحریک انصاف کو آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے حوالے سے خبردارکر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر ان کو سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے، پی ٹی آئی کو اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا بیانیہ ہے، اس وقت مثبت انداز میں بات ہورہی ہے، امید ہے 6 ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف سے بات ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close