جمیعت علماء اسلام کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) جمیعت علماء اسلام نے جمعرات کے روز ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اجلاس ہوا، جس میں مولاناعبد الغفور حیدری، اسلم غوری، حافظ حمداللہ ،عثمان بادینی، مولانا سمیع الدین اور نورعالم خان نے شرکت کی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی کور کمیٹی اجلاس میں کل کے نیشنل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ خیال رہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close