سینئرلیگی رہنما کے جنرل (ر) باجوہ اور فیض سےمتعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے سیاسی استحکام کے لیے صرف سیاست دان نہیں باقی پلیئرز بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ اور فیض حمید بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، اس دور میں قانون سازی کے لیے ان کے میس میں جاتے تھے۔ہم سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کرواتے تھے، یہ دونوں قانون سازیاں ان کی ہی مداخلت کے باعث ہوئیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو سیاسی استحکام کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے، جو بگاڑ اس وقت پیدا ہوا وہی ہم بھگت رہے ہیں، نیب کے ذریعے نواز شریف اور ان کے کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close