صدارتی انتخابات، پریزائیڈنگ افسران مقرر ، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کب ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کر دیئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی الیکشن کیلئے پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی، سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close