ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی کا نام فائنل کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی جانب سے ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف اور نواز شریف نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم اور ایازصادق کو بطور اسپیکر نامزد کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ایاز صادق ایک بہترین اسپیکر کے طور پر ابھریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، آزاد امیدوار جنہوں نے ن لیگ کو جوائن کیا انکو ویلکم کرتا ہوں، سب کو ویلکم کرتا ہوں۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ خواتین بڑی تعداد میں آئی ہیں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اتحادی حکومت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close