اسلام آباد (پی این آئی)58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دے دیا۔
اپسوس پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی سروے جاری کردیا۔ سروے میں 58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا اور کہا کہ پولنگ غیر جانبدار انہ اور منصفانہ طریقے سے ہوئی۔سروے میں 54 فیصد پاکستانیوں نے الیکشن میں مجموعی طور پر بھی کسی قسم کی دھاندلی کو مسترد کردیا، البتہ 39 فیصد نے الیکشن میں دھاندلی ہونے کا الزام عائد کیا۔الیکشن میں دھاندلی اور شفافیت پر سب سے زیادہ اعتراض خیبرپختونخوا سے سروے میں شامل 73فیصد افراد نے کیا جبکہ سب سے کم صوبہ سندھ سے 28فیصد افراد نے انتخابات میں دھاندلی ہونے کا کہا۔انتخابات والے دن موبائل سروس بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عوامی رائے تقسیم نظر آئی، 33 فیصد نے فیصلے کو اچھا تو 29 فیصد نے غلط قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں