عمران خان کے الزامات پر امریکا کا ردِعمل بھی آگیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکا نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کی ایک مرتبہ پھر تردید کردیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ اس قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close