نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ الیکشن کی درخواست خارج

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ انتخابات کروانے کی درخواست خارج کر دی ہے۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج بدھ کے روز سنایا ہے۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔۔۔۔فیصلے میں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو تین روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔

عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے ایک لاکھ 52 ہزار 49 اور نواز شریف نے 80 ہزار 382 ووٹ لیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close