عمران خان کو عدالت میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو طلب کر لیا۔کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کو پیش کریں۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کر لیا۔گزشتہ سماعت پر وکلاء نے بانیٔ پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close