عمران خان کی صدر عارف علوی کو شاباش

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر عارف علوی کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا ہے۔۔۔۔ ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔ پارٹی کو ختم کرنے کے لیے نو مئی کا استعمال کیا گیا۔

ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی ہے۔۔۔۔ آنہ نے کہا کہ سنیچر کو دوبارہ احتجاج کی کال دینے لگے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close