مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک، حلیم عادل شیخ کا شدید ردعمل

کراچی(پی این آئی)مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک، حلیم عادل شیخ کا شدید ردعمل۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے۔ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، یہ لوگ چوری کا مینڈیٹ لے کر وزارتیں لینے گئے تھے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ بیچنے گئے تھے فارم 45 ہے تو سامنے لاؤ، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا مینڈیٹ چوری اور ایم کیو ایم کا ڈاکے کا ہے، اب آپ کو بھی تسلیم کر لینا چاہیے یہ چوری کا مینڈیٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا، بہتر ہے چوری کا مال واپس کر دیں لوگوں نے آپ کو رد کیا، اب تو آپ لوگوں کو نام نہاد اتحادیوں نے بھی رد کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایک سیٹ واپس لیں گے، کراچی سے 20 اور حیدرآباد سے 2 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہماری جیتی ہوئی ہیں، پورے ملک سے 183 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہم نے جیتی ہیں، انشاء اللّٰہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close