نگران حکومت کا جاتے جاتے بجلی اورگیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نیپرا اور اوگرا کو دے دیا گیا، نگران حکومت نے بجلی اورگیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حکومتی اختیار ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے جاتے جاتے بجلی اورگیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ۔ ٹیرف کے نوٹفیکیشنز میں حکومتی کردارختم کرنے کیلئے ترامیم کافیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی کابینہ نے نیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق ترامیم کے تحت نیپرا اوراوگرا ٹیرف کے نوٹیفیکشز کے اجراء میں با اختیارہوں گے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دی۔ پاور اور پیٹرولیم ڈویژن، نیپرا اور اوگرا قوانین میں ضروری ترامیم تیار کریں گے، حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اورنیپرا بجلی، گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے، ترامیم کے تحت عوامی شکایات کیلئے اپیلیٹ ٹربیونلزقائم کئے جائیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے اور حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری پکڑ لی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرول ساڑھے 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، تاہم لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں