عمران خان سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کریں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم سے ملاقات اچھی رہی، ہم گرینڈ الائنس کی طرف جا رہے ہیں۔ جی ڈی اے ، ٹی ایل پی سمیت جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون عوام کو جو حق دیتا ہے اس پر ڈاکہ نہیں ڈالنا چاہیے۔ تحریک انصاف 8 فروری کی جنگ جیت چکی ہے۔ کل جو وزیراعلیٰ پنجاب بنی ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ۔ ہمارے ووٹوں کو تبدیل کر کے مسلم لیگ (ن) کو جتوایا گیا۔ فیصلے بند کمروں میں نہیں ہو سکتے۔ ہفتے کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پرامن احتجاج ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close