شیرافضل مروت نے کس کو غداروطن قرار دیدیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نےیوٹیوبر عادل راجہ اور حیدر مہدی کو غدار وطن قرار دیدیا۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عادل راجہ اورحیدرمہدی غدار وطن ہیں ،دونوں مسلسل پاکستان تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کررہےہیں،ہماری نوجوانوں کو ورغلارہےہیں، ان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف انگلی اٹھتی ہے، لہذاببانگ دہل اعلان کرتا ہوں کہ یہ لوگ غدار وطن اور پاکستان دشمن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close