ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال کی مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سے متعلق گفتگو لیک ہوگئی

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مصطفیٰ کمال کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو ہماری ضرورت نہیں، حکومت بنانے کے لیے ان کے نمبر پورے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہماری میٹنگ تھی، جب ہم وہاں پر گئے تو ایسے لگا کہ ان کو ہماری ضرورت ہی نہیں۔مصطفیٰ کمال مزید کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے مطابق پیپلز پارٹی یہ کہہ رہی ہے کہ ایم کیو ایم کا 100 فیصد مینڈیٹ جعلی ہے، ہمیں حکومت میں ان کی ضرورت نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال رابطہ کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کل کوئی اگر ہماری بات نہیں سنتا تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ حکومت بنانے والی جماعتوں کو ہماری ضرورت ہی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close