ایک اور اہم استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ایک اور اہم استعفیٰ آگیا ۔۔ سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہےکہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں سرفراز بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے کامیاب ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے جن تین ناموں پر غور کر رہی ہے ان میں صادق عمرانی اور ثناء اللہ زہری کے ساتھ سرفراز بگٹی کا نام بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close