عدالت نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

پشاور (پی این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنےکا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کیس کی سماعت کی۔ وکیل نےکہا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلیٰ ہیں، پرانےکیسز میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے، پنجاب پولیس یہاں گھوم رہی ہے، ان کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیےکہ پنجاب پولیس یہاں آکرکیسے درخواست گزار کو گرفتارکرسکتی ہے؟ عدالت نے19مارچ تک علی امین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ کسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے مقدمات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close