لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سلیوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی اور نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے،سٹرکچرل ریفارمز کرنا ہوں گی، ہم مسائل کی جڑ تک پہنچ کر اسے ختم کریں گے، افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں