عدالت نے 2 بار سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این آئی )کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے کارکن شکیل بنارسی کو 2مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم شواہد پر 5 ملزمان کو بری بھی کیا، بری ہونے والے ملزمان میں افسر زیدی، ذوالفقار،عادل پگلا اور کاشف شامل ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقتول اعجاز کو 20 دسمبر 2012 کو اورنگی ٹاو¿ن میں اس کے گھر میں قتل کیا گیا، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان آئے اور مقتول پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے مقتول اعجاز جاں بحق ہوگیا تھا۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم شکیل عرف بنارسی کو 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا، ملزمان کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں