اسلام آباد(پی این آئی)شیر افضل مروت نے اہم اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 29 تاریخ کو ہم اسمبلی میں حلف لینے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی بیانیے کے مطابق خط آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہفتے کو دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنا ہے، ان سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں