دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، ایس پی شہید ہو گئے

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مردان میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی اور 2 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محسن سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔علاوہ ازیں مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔مردان پولیس لائنز میں نمازِجنازہ میں ڈی پی او مردان نجیب اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close