نواز شریف کی وکٹری سپیچ پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حیران کن ردِعمل آگیا

لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے آگے کے راستہ کا تعین نہیں کریں گے تو مزید انتشار پھیلے گا، ہم نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ الیکشن میں خرابیاں کیسے دور کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں ایک دن رہے یا 5سال اس سے فرق نہیں پڑے گا بلکہ ان حکومتوں کے لیے پرفارم کرنا بہت مشکل ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو الیکشن لڑتے ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ جیتے یا ہارے، جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں ہر چیز کا پتہ ہوتا ہے، جو لوگ جیتے بغیر اسمبلیوں میں بیٹھیں گے وہ کام نہیں کر پائیں گے، اور جو لوگ الیکشن درست نہیں کرا سکتے اس ملک کا نظام بھی نہیں چل سکتے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے انتخابات متنازعہ ہو گئے ہیں لوگ قبول نہیں کر رہے، جو الیکشن ملک کو استحکام دیتے ہیں وہ آج انتشار کی وجہ بنے ہوئے ہیں، ملک میں بڑے عجیب سے حالات ہیں، شاید ہمیں اس کا اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ نواز شریف نے وکٹری اسپیچ کیوں کی، اگر میں وہاں ہوتا تو میں ضرور مشورہ دیتا کہ وہ یہ اسپیچ نہ کریں، اب ہم سب دعا ہی کر سکتے ہیں کہ جو حکومت آئے وہ ڈیلیور کر سکے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حکومت کو پی ڈی ایم کی حکومت نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس کا سربراہ ساتھ نہیں ہے، میرا یہ سوال ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں کونسی تربیت ہوئی جو اب یہ ڈیلیور کر سکیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ڈیلی ویجز کی حکومت بن جائے گی، کیونکہ جب پیپلز پارٹی کو کوئی بات پسند نہیں آئے گی تو حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close